با متعلق
Ask Three Questions، آپ کے باہمی تعلقات میں پائے جانے والے جبر اور کنٹرول کی نشاندہی کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔
شرکت کنندہ کی معلومات
ہم آپ کو اپنے تحقیقی مطالعہ Ask Three Questions، میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں شرکت رضاکارانہ ہے اور اگر آپ شرکت کرتے/کرتی ہیں، تو آپ کی شناخت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ اگر آپ شرکت کرنے سے اتفاق کرتے/کرتی ہیں، تو آپ کو 12 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔
مطالعہ کا تعارف
اس مطالعہ کا تعلق غیر جسمانی ابتدائی تعلقات میں پائے جانے والے کسی بھی قسم کے جبر اور کنٹرول سے ہے، جس کے بارے میں جاننا اہم ہے، کیونکہ آگے چل کر یہی جبر اور کنٹرول اکثر جسمانی تشدد کا باعث بنتا ہے۔ ہم 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے شرکت کنندگان کی تلاش میں ہیں، جو موجودہ طور پر جیون ساتھ کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس تحقیق میں حصہ لینے کے لیے آپ کے تقریباً 5 منٹ لگیں گے۔
تحقیق کا مقصد
اس تحقیق کا مقصد Ask Three Questions کے ٹول کی توثیق کرنا ہے۔
مجھے کیوں مدعو کیا گیا ہے؟
ہمارا مقصد ایسے شرکاء کو تحقیق میں حصہ لینے کی دعوت دہنا ہے جو ایک جیون ساتھ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
کیا مجھے لازمی حصہ لینا پڑے گا؟
حصہ لینا مکمل طور پر رضاکارانہ ہے۔ حصہ لینا یہ نہ لینا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ اگر آپ اس مطالعہ میں حصہ لینے سے متفق ہوں، تو آپ سے ڈیجیٹل طریقے سے رضامندی دینے کا کہا جائے گا۔ آپ اپنے براؤزر کے ٹیب کو بند کر کے اپنا ڈیٹا جمع کروانے سے پہلے کوئی وجہ بتائے بغیر اپنی رضامندی واپس بھی لے سکتے/سکتی ہیں۔
اگر میں حصہ لوں، تو میرے ساتھ کیا ہو گا؟
اگر آپ شرکت کرنے سے اتفاق کرتے/کرتی ہیں، تو آپ کو 12 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔
اخراجات اور ادائیگیاں
آپ کو وقت کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
کون سا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا؟
ہم آپ کے تعلقات کے بارے میں گمنام مختصر سوالات کے جوابات جمع کریں گے۔
حصہ لینے کے ممکنہ نقصانات کیا ہیں؟
آپ سے کچھ حساس نوعیت کے سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں، تو آپ کے پاس ‘نہ بتانے کو ترجیح دیتے ہیں’ کا اختیار بھی موجود ہو گا۔
حصہ لینے کے ممکنہ فوائد کیا ہیں؟
ہو سکتا ہے کہ آپ کو شرکت کرنے سے کوئی براہ راست ذاتی فوائد حاصل نہ ہوں، لیکن آپ کے اس کام کے نتائج سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہیں جیون ساتھی کے ساتھ باہمی تعلقات میں کسی قسم کے جبر اور کنٹرول کا سامنا ہے۔
کیا میرا ڈیٹا رازدارانہ رکھا جائے گا؟
آپ سے کوئی ذاتی ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جائے گا۔ ڈیٹا کو Keele University کے اوپن ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی پالیسی کے مطابق محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے گا۔ گمنام ڈیٹا، جس کے ساتھ آپ کی شناخت منسلک نہیں ہو گی، پراجیکٹ کے اختتام پر عوامی طور پر شیئر کیا جائے گا اور اس تک کھلی رسائی دی جائے گی۔
اگر میں مطالعہ کو جاری نہ رکھنا چاؤں، تو کیا ہو گا؟
آپ اپنا براؤزر ٹیب بند کر کے اپنی شرکت کو روک سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ایک بار جمع کرانے کے بعد آپ کا ڈیٹا واپس لینا ممکن نہیں ہو گا، کیونکہ ڈیٹا گمنام طور پر جمع کیا جاتا ہے۔
اگر کوئی مسئلہ ہو گیا، تو کیا ہو گا؟
اگر اس مطالعہ کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات، تشویشات یا شکایات ہوں، تو آپ کو موضوع کی لائن کو خالی چھوڑ کر: AskThreeQ@gmail.com کے ذریعے خفیہ طور پر محققین سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ای میل کے ذریعے انکشافات کے ساتھ حساس طریقے سے نمٹا جائے گا۔
اگر آپ کی کوئی بھی تشویش یا شکایت تحقیقی ٹیم کے ذریعہ حل نہیں ہوتی، تو آپ کو health.ethics@keele.ac.uk کے ذریعے FMHS ریسرچ ایتھکس کمیٹی سے رابطہ قائم کرنا چاہیے۔
اس تحقیق کو فنڈ کون دے رہا ہے؟
اس تحقیق کی مالی اعانت Keele University کا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ویلبیئنگ کر رہا ہے۔
مطالعہ کا جائزہ کس نے لیا ہے؟
انسانی شرکاء پر مشتمل کسی بھی تحقیق کا جائزہ ایک اخلاقی کمیٹی کی جانب سے لیا جاتا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شرکاء کے وقار اور فلاح و بہبود کا احترام کیا جائے۔ اس مطالعہ کے بارے میں Keele University FMHS فیکلٹی ریسرچ ایتھکس کمیٹی نے سازگار اخلاقی رائے دی ہے۔